بیجنگ،18جون؍(آئی این ایس انڈیا)جنوبی چین میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کی وجہ سے کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان شدید بارشوں اور سیلابوں کے سبب 33 ہزار سے زائد افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔ چین کی شہری امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ غیر معمولی بارشوں نے ملک کے دس صوبوں میں قریب چار ملین افراد کو متاثر کیا۔ گزشتہ پیر کے روز سے شروع ہونے والے بارشوں کے اس سلسلے کی وجہ سے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی، جب کہ چھ افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف دریاؤں میں پانی سن 1998ء کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔